مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مال روڈپر تحریک انصاف کا مظاہرہ

February 22, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان کی زیر قیادت کشمیروں نے بھارت کے خلاف چیئرنگ کراس مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پارٹی کارکنوں مرزا صادق جرال ۔ فاروق آزاد ۔ لقمان قاضی ۔ عرفان عباسی ۔ وادود دیوان ۔ ثاقب سلیم بٹ ۔ شہاب خان سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام نے شرکت کی ۔غلام محی الدین دیوان نے مظاہرے سے خطاب کیا ۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان کو دھمکیاں بے بنیاد اور گیدڑ بھبکیاں ہیں، پلوامہ حملہ بھارتی حکومت کا خود کا رچا ہو اڈرامہ ہے جس کا پاکستان سے تعلق نہیں۔ غلام محی الدین دیوان نے کہا بھارت پلوامہ واقعے کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے ۔ گھر تباہ کر دئیے گے ہیں۔ نہتے لوگوں کو مارا جا رہا ہے ۔