گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی شفاف انداز میں ہو گی ،صوبائی وزیر ایکسائز

February 22, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے محکمے کے تمام ڈائریکٹر ز کو ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی کے عمل میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کی پابندی یقینی بنائی جائے ۔ پر کشش نمبروں کی نیلامی کے تمام عمل کی ویڈیو فلم بنا کر ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی ۔ گزشتہ روز ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران پر کشش نمبروں کی نیلامی کے معاملات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جس کی روشنی میں اس سال ہونے والی نیلامی کے عمل کو ہر قسم کیسُقم اور غلطیوں سے پاک کیا جائے گا۔