پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کی سالانہ تقریب کل ہوگی، شاہ محمود مہمان خصوصی ہونگے

February 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) پبلک ہیلتھ کے مقامی انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ تقریب کل شام 5بجے ریلوے کلب میں ہوگی، ڈائریکٹراکیڈمک پروفیسر رزاق شاہد کے مطابق مہمان خصوصی وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی ہوں گے جب کہ مہمان اعزاز وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر امین ہوں گے۔