روزگار اور ملازمت کے مواقعوں سے استفادے کے حوالے سے تربیتی ا جلا س

February 22, 2019

پشاور (لیڈی رپورٹر)خواتین کیلیے ملازمت کے حوالے سے دو روزہ ا تربیتی ا جلا س منعقد ہوا جسمیں طالبات، ماہرین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر روزگار اور ملازمت کے دستیاب مواقعوں سے استفادہ کے لئےخواتین کی رہنمائی اور تر بیت کی گئی۔پروگرام میں سنٹر فار اوئرنس اور مردان یونیورسٹی کی جانب سے شرکاء کیساتھ پینل ڈسکشن کی گئ اور مختلف سیشز میں خواتین کو روزگاری کے ذدیعے باشعور اور با صلاحیت بنانے اور خواتین کی ملازمت کے حوالے سےمختلف پہلو پر بات چیت کی گئی طلبہ کی بڑی تعداد نے بھر پور جوش و خروش سے اپنے مسائل بتائے اور سپیکرز نے انکو حل کرنے کی تجاویزات بتائی۔