کمیشن برائے حقوق اقلیت تشکیل دیا جائے، شرکائے اجلاس

February 22, 2019

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیراہتمام تقریب میں 2016ء کے سپریم کورٹ جسٹس تصدق جیلانی کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمیشن برائے حقوق اقلیت کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحمید نیئر‘ طاہرہ عبداللہ اور پیٹر جیکب سمیت دیگر نے کہا کہ مجوزہ قومی تعلیمی پالیسی میںمذہبی آزادیوں،تعلیمی اداروں میں امتیازی سلوک سے تحفظ اورمذہبی حقوق کے تحفظ کو نظرانداز کیا گیا ہے لہٰذا مذہبی اقلیتوں کیلئے حقوق مساوات، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق پر ٹھوس اقدامات کا راستہ ہموار کیا جائے۔ اجلاس میں شعیب سڈل کمیشن کی کارروائی‘ علمی پالیسی‘ مذہبی رواداری اور احترام سمیت اقلیتوں کے حقوق پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر اے یچ نیئر نےکہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو چایئے کہ وہ مذہبی رواداری کے فروغ، مذہبی تنوع کی قبولیت اورقومی تعمیر کے حصول کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔