منشیات مقدمات کے دوملزموں کوقید اور جرمانہ، ایک کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

February 22, 2019

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات کے تین مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے 1500گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار ملزم خاکی جان کو ساڑھے چار سال قید بیس ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی پانچ ماہ، نور اللہ کو 1500گرام چرس اور 1200گرام افیون برآمد ہونے پر تین سال قید ایک لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی 9ماہ قید دینے کا حکم دیا ۔ 1100گرام چرس برآمدگی کیس کے مفرور ملزم اعتبار اللہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے شریک ملزم راشد خان کو شک کے فائدہ میں بری کر دیا گیا۔