’’آغا سراج کی گرفتاری چیلنج کرنے جا رہے ہیں‘‘

February 22, 2019

نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے وکیل شہاب سرکی کا کہنا ہے کہ آغا سراج کی گرفتاری کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہا آغا سراج درانی نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔

شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اسمبلی کے سیکریٹری کسی بھی گرفتار رکن کا پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب نے آغا سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر کو عدالت میں چیلنج کیا تو اس کا دفاع کریں گے۔