امریکا میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا انعقاد

February 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی شہر میامی میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 78ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کاانعقاد کیا گیاہے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لیکر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی1400سے زائدکشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کے بحری جہازوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے گئے تھے جو سب کی توجہ کا مرکز بنے تھے۔

واضح رہے کہ یہ بوٹ شو5 روز تک جاری رہے گا۔