ملتان میں جشن بہاراں کی چار روزہ تقریبات ،تیاریاں شروع

February 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)جشن بہاراں 2019ء کی چار روزہ رنگا رنگ تقریبات منانے کے لیئےمیونسپل کارپوریشن ملتان سمیت دیگر اداروں نے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔چار روزہ جشن بہاراں کا آغاز 21مارچ سے ہو گا اور اختتامی تقریب 24مارچ کو ہو گی۔جشن بہاراں کی مرکزی تقریب اسٹیڈیم قلعہ کہنہ قاسم باغ میں منعقد ہو گی۔قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اسٹیڈیم کو پھولوں سے سجایا جائے گا۔ مختلف محکمے پھولوں کے سٹال لگائیں گے۔