جمہوریہ چیک، شہریوں کا کاسٹیومز پہن کر سڑکوں پر گشت

February 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

جمہوریہ چیک کے قصبےPostrekovمیں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ کارنیول کاانعقاد کیا گیا۔

اس میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیومزپہنے سینکڑوں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچے جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔

ملک کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

4 روزہ اس شاندار کارنیول کے دوران مختلف اشکال کے فلوٹس سمیت سینکڑوں ڈانسرز نے بھی شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔