‘انسان کو قید کرسکتے ہیں، اس کے افکار نہیں‘

February 23, 2019

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انسان کو قید کرسکتے ہیں،اس کے افکار کو قید نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں محبوبہ مفتی نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر کہا کہ حکومت کا یہ اقدام سمجھنے سے قاصر ہوں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاری کن بنیادوں پر کی گئی؟

بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے،انہیں آرٹیکل 35 اے کی متوقع سماعت پر گرفتار کیا ہے۔

بھارتی سریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت پیر کو متوقع ہے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے یاسین ملک کی گرفتاری کے خلاف کھل کر بات کی ۔