برکینا فاسو کو عسکری مدد فراہم کی جائے گی، جرمن چانسلر

February 24, 2019

برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ برلن حکومت شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کی خاطر برکینا فاسو کی فوج کو تعاون فراہم کرنے پر تیار ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس افریقی ملک کے صدر روخ مارک کرسٹیان کابورے سے برلن میں ملاقات کے بعد انجیلامرکل نے کہا کہ اس معاملے میں ابھی کچھ قانونی نکات حائل ہیں۔ اس موقع پر صدر کابورے کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے انہیں بین الاقوامی مدد درکار ہے۔ کہا جارہا ہے کہ برکینا فاسو میں قیام امن کی خاطر جرمنی مشاورتی اور تربیتی تعاون کرے گا۔