معراج رسول کے انتقال پراے پی این ایس کی تعزیت

February 24, 2019

کراچی ( پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمیدہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے ماہنامہ سسپنس ڈائجسٹ، ماہنامہ جاسوسی ڈائجسٹ،ماہنامہ پاکیزہ اور ماہنامہ سرگزشت کراچی پر مشتمل جاسوسی ڈائجسٹ پبلیکیشنزکے بانی معراج رسول کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور ان کے رفقاء، ساتھی اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔مرحوم کا سوئم اتوار 24فروری بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ 33خیابان شجاعت فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوگا ۔