پشتونوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،منظور کاکڑ

February 24, 2019

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت سمیت سندھ حکومت اپنا کردارا دا کرےکراچی میں پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بعض قو تیں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اس طرح کے واقعات کا سہارا لے کر ملک کی معاشی حالت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہیں جس کی ہم ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ،تمام قومی شاہراہیں محفوظ اور کوئٹہ کو پرامن بنا دیا مگرکراچی، لاڑ کانہ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں سازش کے تحت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تسلسل سے جاری ہیں گزشتہ روز کراچی میں پشین سے تعلق رکھنے والے دو تا جروں کو سر عام گولیاں مار کر قتل کر دیا گیاسندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پشتونوں کی ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے اپنا کردا راد اکرےاور لاڑکانہ اور کراچی میں پشتونوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔