موسیٰ خیل،روڈرولر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

February 24, 2019

کوئٹہ(این این آئی)موسیٰ خیل کے علاقے میں روڈ رولر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز موسیٰ خیل کے علاقے تنگی سر میں روڈ پر کام کے دوران روڈ رولر الٹنے کے نتیجے میں ڈرائیور سلطان شاہ موقع پر ہلاک ہو گیا نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔