محکمہ صحت آفس میں شکایات کے ازالے کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ

February 24, 2019

ملتان ( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت آفس ملتان میں پورٹل کمپلینٹ پر شکایات کے ازالے اور ہفتہ وار کارکردگی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا.میٹنگ کی سربراہی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے کی۔میٹنگ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کو میڈیسن کی خریداری کے حوالے سے اقدامات،بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ سی ای او ہیلتھ نے میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر پورٹل کمپلینٹ پر شکایات کے ازالے کے بھی فوری احکامات جاری کئے۔