قاضی شفیق الرحمن عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر منتخب

February 24, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما قاضی شفیق الرحمن پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے ۔ایک اہم اجلاس میں پی اے ٹی کی صوبائی، ضلعی تنظیمات کی وسیع مشاورت اور تمام عہدیداران نے اتفاق رائے سے قاضی شفیق الرحمن کو شمالی پنجاب کا صدر منتخب کیا ۔نوٹیفیکیشن سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے جاری کیا۔