’پی ایس ایل: پاکستان میں میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ‘

February 28, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نے قوم کو خوشخبری سنادی ۔

پی سی بی چیرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کراچی اور لاہور میں شیڈول کے مطابق ہوں گے،کسی کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا ۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی چیر مین احسان مانی نے کہا کہ تمام وہ پلئیرز جنہوں نے پاکستان آنا تھا،حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وہ پاکستان آنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تما م پی ایس ایل فرنچائز کے غیر ملکی پلئیرز نے بھی پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

احسان مانی نے مزید کہا کہ سب کچھ پروگرام کے مطابق چل رہا ہے، میچز ہر حالات میں پاکستان میں ہی ہوں گے۔