ملیریا کا نیا علاج دریافت

March 01, 2019

ٹوکیو(اے ایف پی) ملیریا کا نیا علاج دریافت، موذی مرض کے خاتمہ کیلئے انسانی دوائی کا مچھروں پر استعمال کامیاب ثابت ہوگیا۔بیماری کے عالم میں استعمال کی جانیوالی انسانی دوائی کو مچھردانی پر لگادیا جاتا ہے جومچھر وں میں جذب ہوکر بیماری کے جراثیم کے خاتمے کا باعث بنتی ہے ۔