گندم اسکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کو بھی طلب کرلیا

May 04, 2024

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی طلبی کے بعد ڈاکٹر شمشاد اختر کو بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری فوڈ محمد آصف نے تحقیقاتی کمیٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے سامنے سابق سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن (ر) محمد محمود نے بھی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے نگراں دور حکومت میں گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے کے معاملے میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو کل طلب کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کر رہے ہیں۔