ایران میں بس حادثہ، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

March 02, 2019

ایران میں ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کو حادثہ قم تہران ہائی وے پر پیش آیا۔

حادثے کا شکار بس میں 44 سے زائد مسافر سوار تھے،حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، مرنے والوںمیںڈرائیور بھی شامل ہے۔

مسافر بس صوبے کرمان سے تہران کی جانب جا رہی تھی۔