کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

March 02, 2019

شہرِ قائد میںآج گرچ چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا،صدر،اورنگی ٹاؤن میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے آنےوالےسسٹم نےبلوچستان میں اچھی بارش برسائی جبکہ سندھ میں بھی اچھی بارشیں ہورہی ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر، مکران، کوئٹہ، سبی اور نصیرآباد میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوںمیں بارش کا یہ سلسلہ مارچ کے پہلے ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔