خیرپور، مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا سرگرم، امن داؤ پر لگ گیا

March 03, 2019

خیرپور(بیورورپورٹ ) خیرپور کے ہنگورجہ اور ڈیپارجہ کے علاقوں میں قبضہ مافیا ٹولے سرگرم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کا امن داؤ پر لگ گیا ہے علاقے کے امن پسند لوگوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا امن پسند لوگوں کی زمینیں ہتھیانے کے لیے جرائم پیشہ گروہوں کی مدد حاصل کر رکھی ہے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے غیر قانونی ہتھیار بھی جمع کئے ہیں امن پسند لوگوں نے ایس ایس پی خیرپور عمر طفیل سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگورجہ اور ڈیپارجہ کے علاقوں میں گروہوں کی سرگرمیوں کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیا جا ئے ۔