پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد ایک کروڑ کے لگ بھگ ہو گئی

March 03, 2019

اسلام آباد( حنیف خالد) ملک بھر میں موٹر گاڑیوں کی تعداد75 لاکھ سے ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں سالانہ اڑھائی لاکھ کی موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن ہونے لگی ہے اڑھائی لاکھ گاڑیاں سالانہ صرف تین جاپانی موٹر کمپنیاں پاکستان میں اسمبل کررہی ہیں ان میں سوا لاکھ چھوٹی گاڑیاں ایک جاپانی کمپنی مینو فیچکر کررہی ہے جبکہ13 سو سی سی سے1800 سی سی تک دو جاپانی موٹر کمپنیاں سوا لاکھ موٹرگاڑیاں اسمبل کرنے لگی ہیں۔ 2017-18 میں تقریباً75 ہزار استعمال شدہ موٹر گاڑیاں جاپان سے درآمد کی گئیں موجودہ حکومت کی طرف سے ڈیوٹی ٹیکس میں زبردست اضافے کے نتیجے میںتو ر واں مالی سال2018-19 میں کم و بیش25 ہزار استعمال شدہ گاڑیاں درآمد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں سالانہ5 فیصد اضافے کا اندازہ ہے۔