جنگلی حیات کا عالمی دن

March 03, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


جنگلی حیات کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ اور ان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے شکار کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرناہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس سلسلے کو نہ روکا گیا تو بہت جلد کچھ جانوروں کا وجود صرف کتابوں اور تصویروں میں ہی رہ جائے گا جس کی وجہ بڑھتا ہوا شکار اور جانوروں کی مناسب دیکھ بھال سے کوتاہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے اس موقع پر دنیا بھر میں تقریبات اور اس حوالے سے سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں جنگلی حیات کے تحفظ پر زور دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تلور کا بے دریغ شکار کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں دنیا بھرسے آنے والی پرندوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔