ٹریفک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق،2زخمی

March 06, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاکس تھانے کی حدود نیٹی جیٹی پل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار 26سالہ عبدالوہاب جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق متوفی پولیس کانسٹیبل اور ماڑی پور تھانے میں تعینات تھا،واقعہ کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے اپنے گھر واقع کیماڑی جا رہا تھا،سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 18سالہ عظمت اللہ جاں بحق جبکہ 19سالہ برکت اللہ زخمی ہو گیا، سپر ہائی وے الآصف اسکوائر کے سامنے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایوب جاں بحق ہو گیا۔