آج معروف گلوکارہ مالا کو یاد کرنے کا دن

March 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


سروں کی ملکہ اور سحر انگیز آواز کی مالک مالا بیگم کو دنیا سے رخصت ہوئے29برس بیت چکے ہیں تاہم آج بھی وہ اپنے گیتوں کی بدولت مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔

1960 کی دہائی میں نورجہاں کے بعدشہرت پانیوالی مالا بیگم نے684 اردو اور پنجابی گیت گائے اور سریلی آواز سے سنگیت کے دلدادہ افراد کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

نسیم نازلی جنہوں نے فلموں میں گیت گا کر مالا بیگم کے نام سے شہرت پائی 9 نومبر 1939 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔

وہ پاکستان کی پہلی خاتون موسیقار شمیم نازلی کی بہن تھیں جنہیں 1961 میں موسیقار جی اے چشتی نے پنجابی فلم آبرومیں متعارف کرایا، پہلی اردو فلم سورج مکھی تھی جبکہ فلم محبوب سے شہرت ملی۔

سروں کی شہزادی مالا بیگم نے نامور موسیقاروں کی دھنوں کو اپنی آواز کے رنگ سے ایسا رنگا کہ ان کے گیت امر کر دئیے۔

موسیقی کے اسرارو رومز سے واقف مالا کے آخری دن تنگدستی میں گزرے۔6 مارچ 1990کو اپنے لاکھوں مداحوں کو خیر باد کہتے ہوئے مالا بیگم اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔