افواج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے، سابق بھارتی نیول چیف

March 09, 2019

بھارتی بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رامداس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افواج سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہوں۔

مودی کی جارحانہ پالیسیوں پر سابق بھارتی فوجیوں کی جانب سےبھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں ہیں اور اسی تناظر میں بھارتی بحریہ کےسابق سربراہ نے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی لکھا ہے۔

بھارتی بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈرام داس نے خط میں پاکستان میں حملے پر سوال اٹھا دیا ، ان کا کہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افواج سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہوں۔