پنجاب میں مرغی پال اسکیم مؤخر

March 12, 2019

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں محکمہ لائیو اسٹاک کی مرغی پال اسکیم آئندہ مالی سال کے آغاز تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مرغی پال اسکیم پنجاب میں مؤخر کر دی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ لائیو اسٹاک کا مزید کہنا ہے کہ 1200 روپے میں ایک مرغا اور 5 مرغیوں پر مشتمل سیٹ ملتا تھا،تاہم مرغیاں اور مرغے کم اور درخواست گزار زیادہ ہو گئے تھے۔

ذرائع محکمہ لائیو اسٹاک نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک مرغا اور پانچ مرغیوں کا سیٹ اب نئے مالی سال سے دیں گے، نیز جولائی سے مرغی پال اسکیم کا سیٹ 1200 کی بجائے 850 روپے میں دیں گے۔