غلطی سے ریس پر پائوں رکھنے سے گاڑی بینک میں جا گھسی

March 13, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ نے اکثر افراد کو دیکھا ہوگا لیکن جناب گاڑی چلانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کام میں مہارت ہونا لازمی ہے، ورنہ اناڑی ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

چین کے صوبے Hainan کے شہر Lanzhouمیں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک اناڑی ڈرائیوگاڑی پارک کر رہا تھا کہ غلطی سے بریک لگانے کے بجائے ایکسلریٹر دبا دیا اور یوں بے قابو ہوتی گاڑی بینک میں جا گھسی،دروازے پر کھڑا سیکیورٹی گارڈ گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اناڑی ڈرائیور کو بینک کا نقصان ادا کرنا پڑا۔