علی ظفر کی میشا کے خلاف فیصلہ جلد سنانے کی درخواست

March 14, 2019

معروف گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف لاہور کی عدالت میں کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست دائر کردی ہے۔

علی ظفر نے دائر درخواست میں عدالت سے استد عا کی ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ان کے کیس کا فیصلہ ایک ماہ میں کر دیا جائے۔

پٹیشن علی ظفر نے اپنے وکیل رانا انتظار کے ذریعے دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ میشا شفیع اور ان کے وکلا کو عدالت کا مزید وقت ضائع کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

گلوکار کی طرف سے دائر کی گئی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ فریقِ مخالف سچائی چھپانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

علی ظفر کی درخواست پر عدالت نے سماعت کے لیے انیس مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔