فیصل آباد میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے بعض علاقوں میں اولے پڑنے سے سڑکیں سفید رنگ کی ہوگئیں۔

فیصل آباد میں صبح سے ہی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔

شہر کے مشرقی حصہ میں اولے پڑنے سے سڑکیں سفید رنگ کا منظر پیش کرنے لگیں، شہری موسم اور ژالہ باری سے لطف اندوز ہوتے رہے۔