ممبئی میں زیر مرمت پل گر گیا، 5 افراد ہلاک،36 زخمی

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


لاہور(مانیٹرنگ سیل)ممبئی میں زیر مرمت پل گر گیا، 5 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔ چترا پتی شیوا جی مہراج ٹرمینل کے پاس اوور ہیڈ برج کا بڑا حصہ جمعرات کواس وقت زمین بوس ہو گیا جب اسکے نیچے موجود ڈاکٹر بی این روڈ پر ٹریفک کا بہت زیادہ رش تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔