بھارت میں وکلا کی ہڑتال ،سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سماعت پھر ملتوی

March 15, 2019

نئی دہلی (مانیٹرنگ سیل )بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ دوسری بار ملتوی کرتے ہوئے نئی تاریخ جاری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس دھماکاکیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث ملتوی کی گئی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کو کیس کافیصلہ گزشتہ پیرکو فیصلہ جاری کرنا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ نے کیس کے حتمی دلائل سننے کے بعد 11 مارچ کو فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے 14 مارچ کی تاریخ دی تھی البتہ ایک بار پھر عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ دے دی۔