ڈاکٹرز تنظیموں کا اجلاس ، ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ

March 15, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایم اے اور مختلف ڈاکٹرز تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں مریضوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،پروفیسر مسعودہراج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی بل کے حصول اور ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے کی سزا تک پر امن جدوجہد جاری رہے گی، سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یقین دہانی کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود پر حملہ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں، حکومت پنجاب فی الفور سکیورٹی بل اسمبلی سے پاس کرائے، مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج کر سکتے ہیں اجلاس میں ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، مرتضی بلوچ، ذوالقرنین حیدر، وقار نیازی، ظفر اقبال ملک، عمران مزاری اور دیگر شریک تھے۔