امریکہ میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکہ میں ہونے والی بارشوں کے بعد سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیاہےجبکہ سڑکوں پرکھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کئی سینکڑوں مکانات بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی ریاست نیبراسکا میں سیلاب کے باعث آمد و رفت اورریسکیو کے لیےکشتیوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر نیبراسکا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔