محمد حفیظ کی پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی کو تجویز

March 16, 2019

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو ٹیموں کے پلیئرز کو برقرار رکھنے کے معیار میں تبدیلی کی تجویز دی ہے۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس سے ناصرف تمام ٹیموں کو نیا پن لانے کا موقع ملے گا بلکہ میچز میں مزید مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا، 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا بہت زیادہ ہے۔


محمد حفیظ نے اس تجویز کے حوالے سے رائے بھی مانگی ہے۔

محمد حفیظ نے رواں سیزن میں لاہور قلندرزکے کپتان تھے لیکن ان فٹ ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ پہلے ڈیولیئرز اور پھر فخرزمان نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم پچھلے تین سیزنز کی طرح چوتھے سیزن میں بھی پہلے ہی مرحلے میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔