شیخ رشید کے بیان پر سعید غنی کا ردعمل

March 16, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عوام کی دعاؤ ں سےشیخ رشید کےشر اور زبان سےمحفوظ رہیں گے۔

ایک بیان میں سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے انسانی خون پرپلنے والوں کو تکلیف ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بھول جائیں کہ پھر جہاد کی کمائی کھائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں لوکو شیڈ ریلوے ورکشاپ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بچہ بن کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاسی موت مارا جائے گا۔