لوٹن میں ایم پیز آج کشمیر پر خطاب کرینگے

March 17, 2019

لوٹن (نمائندہ جنگ) آج بروز اتوار بری پارک کمیونٹی سنٹر لوٹن میں لیبر ممبر یورپی پارلیمنٹ الیکس مئیر کشمیر میں امن ، استحکام اور ہیومن رائٹس پر خصوصی خطاب کریں گی اس موقع پر ایم ای پی واجد خان اور نیشنل ایگزیکٹیو لیبر یاسمین ڈار بھی بطور خاص شرکت کریں گے۔