پی ایس ایل ،فائنل سے پہلے ہوگی رنگا رنگ اختتامی تقریب

March 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


پی ایس ایل کے فائنل سے پہلے ہوگی نگا رنگ اختتامی تقریب جس میں فوادخان، آئمہ بیگ ،زوہیب حسن اوردیگر رنگ جمائیں گے۔

دبئی اور شارجہ کے بعد روشنیوں کے شہر کراچی میں سجنے والا پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ اپنے اختتام پر آگیا ہے۔

”پاکستان سپر لیگ سیزن4“ کا فائنل میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی جبکہ یہ دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ فائنل میں مدمقابل ہوگی۔

پی ایس ایل فور کا سب سے بڑا میچ دیکھنے کے لیے شائقین بھی بے قرار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل فور کے فائنل کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی تھی، جہاں فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں کے کپتان سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی کا ٹرافی تھامے فوٹو سیشن ہوا تھا۔

فائنل سے قبل شاندار میوزک کنسرٹ بھی ہوگا جس میں فواد احمد ، آئمہ بیگ ،،زوہیب حسن اوردیگر رنگ جمائیں گےاورآتش بازی کا شاندار مظاہر ہ بھی کیاجائے گا۔