پروفیسرحشمت اللہ لودھی انتقال کرگئے

March 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز ماہر تعلیم، سابق ایڈیشنل سیکرٹری، اسلامیہ کالج کے سابق پرنسپل اور جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر سروش لودھی کے والد پروفیسرحشمت اللہ خان لودھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ان کی عمر نوےسال تھی۔مرحوم شعبہ تعلیم کے علاوہ کھیلوں کی دنیا میں بھی معروف تھے، ان کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز ظہر جامعہ این ای ڈی کی مسجد میں جب کہ تدفین پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں ہوگی۔