مئیر اسلام آباد کاچڑیا گھر کا دورہ ، ناقص انتظامات پر برہم ، رپورٹ طلب

March 18, 2019

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے گزشتہ روزچڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ۔ ناقص انتظامات اور واش رومز کی حالت پر مئیر اسلام آباد نےاظہار برہمی کیا۔ ا نہوں نےاسلام آباد کے چڑیا گھر کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق جامع رپورٹ طلب کرلی۔مئیر اسلام آباد نے ہدایت کی کہ چڑیا گھر میں فوری طور پر شکایات ڈیسک بنایا جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ شہریوں کے لئے چڑیا گھر کے انتظامات کو فوری بہتر کرلیا جائے۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ چڑیا گھر میں کھو کھوں کے سائز چھوٹے کئے جائیں۔ یونیفارم پر ایم سی آئی لکھو ا یا جا ئے۔انہوں نے تعمیراتی کا موں اور رنگ روغن کا بھی جائزہ لیا۔