صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا اگلے اسمبلی اجلاس تک موخر

March 19, 2019

پشاور(نیوز ڈیسک) ہیلتھ ایمپلائز سپریم کونسل کا اجلاس زیر صدارت صدر سمیع اللہ نصیراللہ بابر ہسپتال میں منعقد ہوا. اجلاس میں چیئرمین نیازمحمد خلیل ڈایریکٹریٹ کے صدر رحمت شاہ‘نعیم جان ‘ ماجد علی‘آصف خان ‘ سعادت خان ‘ عالمگیر ‘ صادق ‘ شیر محمد‘ شاہد ‘شہاب الدین‘ ظاہر خان ‘ عزیز خان ‘ سعید ایوب خان‘ نزر شباب سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سمیع اللہ نے کہا کہ ہیلتھ منسٹر خیبر پختون خواہ کے لیگل ایڈوائزر ڈاکٹر جواد وآصف نے صوبائی حکومت کی طرف سے مذاکرات کی دعوت دی اور صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات ہیلتھ پروفشنل الاونس اور دیگر کو تسلیم کرلیا اور ہمارے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ احتجاج سے پہلے مزاکرات کو ترجیح دی ہے اس بار بھی حکومت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور ملازمین کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین نیاز محمد خلیل نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مزاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے جوکہ ہیلتھ منسٹر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے ساتھ مزاکرات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کو اگلے اسمبلی اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا ہے آخر میں ہیلتھ ایمپلائز سپریم کونسل کے صدر سمیع اللہ سمیت تمام ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈاکٹر جواد واصف کو خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جواد واصف نے ہمیشہ کلاس فور ملازمین کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا ہے۔