جے آئی ٹی کل نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی

March 19, 2019

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بیان ریکارڈ کرے گی۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کو کل جیل میں بیان ریکارڈ کرنے کی اجازت دے دی۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن کیس کی تفتیش کی اجازت دی تھی۔