جام خان شورو کے خلاف مقدمہ درج

March 19, 2019

کراچی پولیس نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر جام خان شورو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ کارِ سرکار میں مداخلت اور حملہ کیے جانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سابق وزیر جام خان شورو کے خلاف نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی مدعیت میں آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جام خان شورو کے خلاف مقدمہ کارسرکار میں مداخلت اور حملہ کیے جانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ جام خان شورو گزشتہ دنوں کینٹ اسٹیشن کے قریب نیب کے چھاپے کے دوران فرار ہو گئے تھے، فرار ہوتے وقت جام خان شورو کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نیب اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔