بنگلہ دیشی کرکٹرز کیلئے ماہر نفسیات کی تقرری

March 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹرز وطن واپس پہنچ کر سکتے کی کیفیت میں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑی ابھی تک خوف سے باہر نہیں آسکے ہیں۔بنگلہ دیش بورڈ نے کھلاڑیوں کو نارمل کرنے کے لئے کھیلو ں کے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔