گلاسگو میں 20سالہ خاتون آگ میں جھلسنے کے باعث وفات پاگئی

March 20, 2019

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)گلاسگو میںایک 20سالہ خاتون آگ میںجھلسنے کے باعث وفات پاگئی، اسے شدید جھلسی ہوئی حالت میں گلاسگو کے ایسٹ اینڈ کی ٹوبیگو (Tobago)سٹریٹ میںپایا گیا اور فوراً ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگئی، پولیس کے مطابق موت مشتبہ نہیں،لڑکی کے والدین اور رشتہ داروں کو اطلاع کردی گئی، متوفی کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان نژاد تھی۔