مقبوضہ کشمیر، پاکستانی خاتون کو 5 برس قید

March 21, 2019

کراچی (نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر جانے والی پاکستانی خاتون کو 5سال قید،20ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 2005میں مقبوضہ کشمیر کے رہائشی شیراز احمد عرف شاکر نے آزاد کشمیر میں فوزیہ نامی خاتون سے شادی کی تھی ۔2012میں شیراز نے بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کر دہ اسکیم کے تحت اپنی بیوی اور 3بچوں کے ساتھ براستہ نیپال واپس آبائی علاقے مقبوضہ کشمیر جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔فوزیہ اور شیراز کو واپسی پر فارن ایکٹ اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا تھا۔عدالت نے ان کے شوہر شیراز اور ان کے ایک اور ساتھی غلام علی کو شواہد نہ ہونے کی بناء پر بری کردیا