سدھو کی تجویز منظور، حکومت کا بابا گرونانک دربار کے اطراف تعمیرات نہ کرنے کا فیصلہ

March 22, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان نے سکھوں کے جذبات پر مبنی سدھو کی تجویز منظور کرتے ہوئے بابا گورونانک دربار کے اطراف تعمیرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابا گورونانک دربار کے اردگرد زمین پر تعمیرات نہ کرنے کا فیصلہ نوجوت سنگھ سدھو کی تجویز پرکیا گیا،12کروڑ سکھوں کی خواہشات کا احترام کرنا بہت ہی محسورکن ہے۔