گیم آف تھرونز کے معروف اداکار پاکستان میں؟؟

March 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


مشہور زمانہ امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے مداح تو دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن کیا گیم آف تھرونز کا ایک اداکار پاکستان میں رہائش پذیر ہے؟

حیران نہ ہوں جناب کیونکہ یہ حقیقت نہیں بلکہ محض ایک اتفاق ہے جو گیم آف تھرونز کے معروف اداکار پیٹر ڈنکلیج کے ہمشکل کی صورت میں پاکستان میں موجود ہے۔

راولپنڈی میں ویٹر کی نوکری کرنے والے روزی خان کی نہ صرف شکل پیٹر ڈنکلیج سے ملتی ہے بلکہ ان کا قد بھی کافی حد تک امریکی اداکار کے برابر ہے۔

25سالہ روزی خان کا کہنا ہے کہ انہیں روز کئی لوگ دیکھ کر چونک جاتے ہیں اور سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگتے ہیں ۔

روزی خان کی تصاویر نے ان دنوں انٹرنیٹ پر دھوم مچارکھی ہے۔